اسلام آباد (سی این پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر کے دھاندلی کی ابتدا کی گئی، امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے، گزشتہ روز موبائل فون سروس کی معطلی کے فیصلے پر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے،کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی تو جب دیر ہو چکی ہوگی، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ مشینری پہلے سے ہی ایک جماعت کے لیے کام کر رہی ہے، پری پول کا ماحول تو خراب کیا ہی تھا پولنگ ڈے بھی خراب کردیا۔