نو منتخب راجہ خرم کی رہائش گاہ پر مبارکبادوالوں کا تانتا بندھ گیا

اسلام آباد (سی این پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے نو منتخب ایم این اے راجہ خرم نواز کی جیت پر تمیر میں ان کی رہائش گاہ پر مبارکبادوں کو تانتا بندھ گیا۔ راجہ خرم نواز کو دس ہزار کی لیڈ سے کامیابی حاصل کرنے پر اہل علاقہ نے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر نو منتخب ایم این اے راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ میری جیت میرے علاقے کے لوگوں کی جیت ہے میں نے گزشتہ پانچ سال ایم این اے رہ کر علاقے کی خدمت کی عوام نے مجھے علاقے کی خدمت کے صلہ میں ووٹ دے کر کامیاب کرایا ہے۔ میں تمام ووٹروں کا شکرگزار ہوں۔

راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ علاقے کی مزید خدمت کروں گا۔عوام نے جس محبت سے مجھے منتخب کیا میں ان کی امیدون پر پورا تروں گا اور اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔ انہوں نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ راجہ خرم نواز نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 48 سے حصہ لیا اور 69699 ووٹ حاصل کیے اور10 ہزار ووٹ کی لیڈ سے کامیابی اپنے نام کی۔