این اے 47 میں بے ضابطگیوں کا معاملہ،آر اوز سے تین روز میں جواب طلب

اسلام آبا د(سی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 47 سے متعلق معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے

جس میں کہاگیا ہ ےکہ درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی

الیکشن کمیشن نےشعیب شاہین کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیاہے

حکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارطارق فضل چوہدری نے 101397ووٹ لیے،درخواستگزار شعیب شاہین نے 86794ووٹ حاصل کیے

شعیب شاہین نے این اے 47 کے نتائج کو چیلنج کیاتھا، شعیب شاہین کی درخواست پر کمیشن نے حکمنامہ جاری کیا،حلقے میں 1049ووٹ مستردہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.38رہی