پیپلز پارٹی کے بغیر وفاق پنجاب بلوچستان میں حکومت نہیں بن سکتی،سمیرا گل

راولپنڈی(سی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار حلقہ این 56سمیرا گل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی پر سابق صدرآصف علی زرداری و بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کو فروغ دے رہی ہے پیپلز پارٹی کے بغیر وفاق پنجاب بلوچستان میں حکومت نہیں بن سکتی۔آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو،آصفہ بھٹو و پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کہا تھا کہ ہم نفرت اور انتقام کی سیاست غرق کر چکے ہیں اس لیے بار بار مفاہمت کی بات کرتے ہیں پیپلزپارٹی ملک میں خوشحالی کا دور لائے گی۔انہوںنے حلقہ کے تمام ووٹرز سپورٹرز پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں تمام خواتین ونگز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2024میں جس طرح میرا ساتھ دیا اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں اسی پر تمام میڈیا کی مشکور ہوں جنہوںنے میری خبریں باقاعدگی سے شائع کیںآپ سب کے تعاون کی آئندہ بھی طلب گارر ہوںگی۔