انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا،حکام الیکشن کمیشن

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (سی این پی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کامیاب قرار دئیے گئے۔راجہ خرم نواز کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے تین دن کا وقت دے دیا گیا۔این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان کامیاب قرار دئیے گئے جب کہ این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔