راولپنڈی (سی این پی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ،امیدوار حلقہ این اے 57 پی پی 19چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا
پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان پر راولپنڈی کے کچہری چوک میںجناح پارک کے سامنے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں چوہدری عدنان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں، دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائن انیکسی چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری عدنان جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ چوہدری عدنان نے حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 57 سے۔مسلم لیگ کے سابق سینٹر چوہدری تنویر کے بیٹے چوہدری دانیال،پیپلز پارٹی کے سرکار عباس کے ساتھ مقابلہ تھا جبکہ چوہدری عدنان نے آزاد الیکشن میں حصہ لیا تھا۔چوہدری عدنان پی پی 19سے ایم پی اے تھے ۔
چوہدری عدنان کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کر لیے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو ذاتی رنجش کی بنا کر موت کے گھاٹ اتار گیا ہے تاہم پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ سول لائنز حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں کیمرے بھی موجود تھے جن کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے