یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے 36ویں بیج کی انٹرنشپ جاری

اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے زیر اہتمام انٹر شپ پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے 36ویں بیج کی انٹرنشپ جاری،انٹر شپ کے دوران طلباء کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مختلف شعبہ جات اور کاردکردگی سے متعلق آگاہی اور تربیت دی جارہی ہے، انٹرنشپ کا مقصد عوامی پولیسنگ کو فروغ دینا، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اورپولیس اور عوام کے درمیان موجود خلاء کو پر کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے زیر اہتمام انٹر شپ پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے25 طلباوطالبات پر مشتمل 36ویں بیج کی انٹرنشپ جاری ہے،اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا تربیتی ونگ 25سے زائدطلباء و طالبا ت کو ٹریفک پولیس کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے،انٹرنشپ کے دوران طلبا و طالبات کواسلام آبادکیپیٹل پولیس کے مختلف شعبہ جات اور کاردکردگی سے متعلق روشناس کرانے کے ساتھ پولیس سے متعلقہ کئے جانے والے کام جن میں تکنیکی امور،ریڈیو پروڈکشن،براہ راست براڈ کاسٹنگ،روڈ سیفٹی ورکشاپس،روڈ سیفٹی سیمینار،ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا طریقہ کار،شاہراؤں پر ڈیوٹی کرنااور دیگر ٹریفک پولیس کے امور سے متعلق آگاہی اور تربیت دی جا رہی ہے،اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہمیشہ طلباء کو ہر دل اول دستہ تصور کیا ہے اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلبا ء اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس انٹرنشپ کا مقصد عوامی پولیسنگ کو فروغ دینا، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اورعوام اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کرنا ہے۔