اسلام آباد (سی این پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے دوران ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء خوردونوش پر خصوصی رعایت فراہم کریگی وفاقی حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وزارت صنعت و پیداوار کے ذریعے عوام کی سہولت کیلئے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کر رہی ہے جس کے لئے خصوصی سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے دوران ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء خوردونوش پر خصوصی رعایت فراہم کریگی، جس میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہیں۔رمضان ریلیف پیکج سے صرف بی آئی ایس پی (BISP) رجسٹرڈ خاندان جسکا غربت انڈکس پر سکور PMT-60 یا اس سے کم ہو مستفید ہو سکیں گے۔جو خاندان بی آئی ایس پی (BISP) میں رجسٹرڈ نہیں ہے وہ بی آئی ایس پی (BISP )کے قریبی دفاتر سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کر والیں۔ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیگی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">