اسلام آبا د(سی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا افسران سمیت ایجنٹوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈ جاری کرنے والا گروہ بے نقاب کر دیا
مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر چھاپے مارے
افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیاگیا
ایک دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے مین ملوث نادار کے چار افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا
ابتدائی تحقیقات میں ایجنٹوں، ٹاو¿ٹس، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران، نادرا افسران پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا
تفتیش کی روشنی انکشافات پر مزید ایجنٹس، پاسپورٹ افسران اور نادرا اہلکاروں کی مزید گرفتاریوں کا امکان چھاپے جاری۔ایف آئی اے