اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کی آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(سی این پی)صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد وفد میں صدر آئی سی سی آئی ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، سابق نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدی سیف الرحمن خان۔ امیر حمزہ۔ ناصر چوہدری۔شاہد عباسی۔ نثار احمد مرزا۔ ظریف خان موجود تھے اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا ،سیکرٹری راجہ خلیل احمد ،فنانس سیکرٹری نیئر علی آر آئی یو جے کے نائب صدر بشیر عثمانی، اراکین مجلس عاملہ علی اختر، رانا فرحان اسلم، رضوان گیلانی، نوابزادہ شاہ علی اور غفران چشتی بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے سب دیرینہ اور پرانا رشتہ ہے، آزادی اظہار رائے کی ہر جدوجہد میں آئی سی سی آئی نے ہمیشہ ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، آج بھی یہ ہمارا مان اور حوصلہ بڑھانے کیلئے یہاں موجود ہیں، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کی طرف سے آر آئی یوجے کے تمام نومنتخب عہدےداران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خواہش ہے کہ بزنس اور صحافتی کمیونٹی کیلئے ایک اسلام آباد میں ایک ہسپتال بنائیں جہاں پر صحت کی تمام تر سہولیات مفت ملیں، علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کو ایک مینوفسیٹو بنا کر دینا چاہئے اس سلسلے میں پریس کلب اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے ایک سمٹ کا اہمتام کرینگے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرطارق علی ورک نے کہا نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران صدر احسن بختاوری اور دیگر عہدیداران کے شکر گزار ہیں کہ وہ مبارکباد دینے کے لیے آئے ،آر آئی یو جے اور چیمبر آف کامرس مل کر مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ صحافی بھی مشکلات کا شکار ہیں اور تاجران بھی مشکلات کا شکار ہیں ان مشکلات سے نکلنے کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی سیکرٹری جنرل آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ آئی سی سی آئی سے آر آئی یو جے کا تعلق کئی دہائی پر محیط ہے، ایک ایسا تعلق ہمالیہ سے زیادہ بلند اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، آج چیمبر آف کامرس کے دوستوں کے آنے سے ہمارا سینہ خوشی سے پھول گیا ہے، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے دوست ہمیشہ ہماری ہر خوشی میں شامل ہوئے ہیں اور ہر دکھ میں ہمارے ساتھی بنے ہیں، علاوہ ازیں سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ اور سیکرٹری فنانس این پی سی نیئر علی نے بھی اظہار خیال کیا.اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی