اسلام اباد (سی ین پی)راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس( آر آئی یو جے )کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں آر آئی یو جے کے وفد نےچیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ سے ملاقات کی، ملاقات میں الیکٹرونک میڈیا کے اداروں سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع طارق علی ورک نے چیئرمین پمرا کی توجہ الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی طرف دلاتے ہوے کہا کہ بول نیوز نے گزشتہ عرصے میں 16 صحافیوں کو بغیر نوٹس جاری کیے ادارے سے برطرف کیا ہے جن کی کئی کئی ماہ کی تنخواہ ادارے کے ذمہ بقایا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بدترین معاشی صورتحال میں ورکر صحافیوں کے ساتھ کی جانے والی اس ناانصافی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی یونین اف جرنلسٹس اپنے ساتھیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرے گی انہوں نے چیئرمین پمرا سے درخواست کی کہ وہ کونسل اف کمپلینٹ کے پلیٹ فارم سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور ورکر صحافیوں کو ان کی تنخواہیں ، واجبات کی ادائیگی اور جبری اور طرقیوں کا نوٹس لیں اس موقع چیئرمین پمرا مرژا سلیم بیگ نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں صحافیوں کی مشکلات سے باخبر ہیں ہم نے کونسل اف کمپلینٹ کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کام کا اغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں اج بروز جمعرات کو کونسل آف کمپلینٹ کا پہلا اجلاس ہوگا
اجلاس میں صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر غور وغوض ہوگا اور ایسے صحافتی ادارے جو ورکرز کی تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کر رہے ان کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ جس ورکر نے اپنے ادارے کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں اس کو اس کا حق ملنا چاہیے وفد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری جوائنٹ سیکرٹری مجاہد حسین نقوی شامل تھے جبکہ بول نیوز سے جبری برطرف کیے گئے سنیر صحافی عمران وسیم بھی موجود تھے بعد ازاں چیرمین پیمرا کے بھائی جو گزشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی