اسلام آباد (سی این پی ) کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل ، آذادی صحافت کیلئے عملی کردار کراچی پریس کلب کی پہچان ہے جسے مذیدبہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں پرکراچی پریس کلب نے اپنے ممبران کیلئے علاج ومعالجہ کی جدید سہولیات سمیت بچوں کیلئے اعلی تعلیم تک سکالرز شپ فراہم کر رہا ہےپر یس کلبز میں باقاعدگی سے انتخابات صحافیوں کی جمہوریت پسندی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام اپنے اعزازمیں دئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کی تقریب سے آر آئی یوجے دستورکے صدرسید قیصر عباس شاہ ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نوا زراجہ ، سینئر صحافی محسن رضا، طارق سمیر ،آر آئی یوجے دستور کے فنانس سیکرٹری راحیل نوا زسواتی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری ضرار فرید ، سابق فنانس سیکرٹری مرزا عبدالقدوس ،اے ارآر ساگر ، عارف ملک اور دیگر صحافیوںنے شرکت کیاچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب خان نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور سندھ حکومت سے بھی اس ضمن میں بات چیت چل رہی ہے نئی حکومت کو بھی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے صحافی اسلام آباد کے صحافیوں سے گہرے محبت بھرے روابط رکھتے ہیں اسلام آباد کے صحافی بھی کراچی کے صحافیوں سے دلی لگاو رکھتے ہیں ہم اسلام آباد کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نہ صرف اسلا م آباد بلکہ پورے ملک کے صحافیوں کے اثاثہ اور محسن ہیںوہ صحافیوں اورصحافت کیلئے ایک مستند ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نوا زرضا نے کہا کہ آج ملک کے صحافی اور صحافتی ادارے مشکل حالات سے دوچار ہیں ایسے میں نئی بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مسائل کے حل کیلئے ہم مذاکرات کرکے مطالبات پیش کریں گے اورصحافیوں کو اس بحران سے نکالیں گے آر ائی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ نے کہاکہ کراچی پریس کلب کاکردارملک کے تمام پریس کلبوں کیلئے باعث تقلید ہے کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاو ر نواز راجہ نے کہا کہ نئی حکومت اپنے ایجنڈے میں صحافیوں کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پررکھے