اسلام آباد(سی این پی)ہائی ٹیک یورنیورسٹی ٹیکسلا کی طرف سے جنرل سیکرٹری ایپسما راولپنڈی عدنان نثار کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ( ایپسما) ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار کو تعلیم کے فروغ کےلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے ایسوسی ایٹ ±پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد اور ڈاکٹر نعمان عالم نے عدنان نثار کو اعزازی شیلڈ اورتعریفی سند پیش کی۔
انہوں نے تعلیمی میدان میں ایپسما کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی سرپرستی میں ایپسما مستقبل میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔