نیشنل پریس کلب کے مکمل نتائج سامنے آگئے

اسلام آباد (سی این پی)نیشنل پرس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کر دیا۔ نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو کی تمام سیٹیں جیت لیں۔ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار اظہر جتوئی نے1038ووٹ حاصل کے کامیابی حاصل کی۔ شکیل قرار نے478،فاروق فیصل خان390جبکہ صغیر چوہدری نے 171ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیر علی988ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ جبکہ آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال 555ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ فنانس سیکرٹری نے لیے وقار عباسی 914 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔نائب صدر کی تین سیٹوں پر احتشام کیانی نے 1043 ووٹ حاصل کیے ،شاہ محمد نے 792جبکہ 858 جبکہ خواتین کی نائب صدر کی امیدوار سحر اسلم نے 1023۔ وو ٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی تین نشستوں پر جاوید باگھٹ نے 933 ووٹ ، سید عون شیرازی نے 943ووٹ جبکہ نےطلعت فاروق نے 913 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے ۔یاسمین راجہ 340جبکہ سحرش قریشی نے 1084ووٹ امیدوار کامیاب قرار پائیں ۔ نیشنل پریس کلب انتخابات میں ٹوٹل 2134ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

پریس کلب الیکشن میں حصہ لینے والے گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 1296ووٹ لیکر عامر رفیق بٹ سب سے سے نمایاں رہے ،اس کے علاوہ ہارون کمال راجہ نے 1158،رضوان عباسی1031،بابر ملک 1004،اظہار الحق نیازی 995،سید خالد گردیزی975،جعفر علی بلتی912،احمد منصور905،نوید احمد شیخ849،ایم عاصم جیلانی836،نوابزادہ خورشید835،تنویر شہزاد829،منصور علی824،لئیق شوکت770،راجہ مجید اصفر758ووٹ حاصل کئے جبکہ خواتین میں روبینہ شاہین خالد نے سب سے زیادہ 919حاصل کئے جبکہ عندلیب خان نے 902 ووٹ حاصل کئے۔