گاڑی چوری میں مطلوب گروہ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے گاڑی چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چار مسروقہ گاڑیاں برآمد، ملزم کیخلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ آ بپا رہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے گا ڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چار مسروقہ گا ڑیا ں برآمد کرلی گئیں،گرفتار ملزم کی شناخت زبیر خا ن کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن پکار15-یا”آئی سی ٹی ایپ “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔