جنت سے بلاوا آیا ہے،اسلام آباد پولیس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ترانہ جاری کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ترانہ جاری کردیا۔ترانہ “جنت سے بلاوا آیا ہے” آئی سی سی پی او اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے لکھا،ترانے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ترانہ پاکستان کی خدمت اور حفاظت پر مامور جوانوں کا ترجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ترانہ جاری کردیاہے، ترانہ “جنت سے بلاوا آیا ہے” اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے لکھاہے،اس ترانے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر افسران وجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جوانکی انتھک کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ترانہ پاکستان کی خدمت اور حفاظت پر مامور افسران وجوانوں کا ترجمان ہے،ترانے میں وطن کے بیٹوں اور بیٹیوںکی قربانیوں اور ملک سے بے لوث محبت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا۔