آئی جی اسلام آباد نے یوم پاکستان کا خصوصی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے لئے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کر دیا

انہوں نے 23مارچ2024کو پاکستان کے قیام ،اس کی تعمیر ترقی و تنظیم نو کے لئے شہریوں کے تعاون اور محنت و جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کا عہد کیا۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لئے یوم پاکستان کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا

انہوں نے کہا کہ23مارچ1940وہ دن ہے جب قراردادپاکستان منظور کی گئی اور 23 مارچ 2024ہمیں ایک دفعہ پھر یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے اس عظیم مقصد کو کہ جس کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھااس کو مت بھولیں اوراس کو یاد کریں

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے میرا آپ سے یہ عہد ہے کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اپنے محدود وسائل اور اپنے قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ہم ایک ایسے پاکستان کی تعمیر اور تنظیم کے لئے جوکہ سب کا خواب تھا ہے اور رہے گا

اس کو پورا کرنے کے لئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے ،ہمیں آپ سے تعاون کی توقع ہے اور آپ بھی ہم سے محنت ،جانفشانی اور نیک نیتی کے ساتھ اس مقصد کو پو را کرنے کی امید رکھیں۔