چوہدری شاہد اجمل کی والدہ کے انتقال پراین پی سی میں فاتحہ خوانی،اے بی این کے سی ای او محسن بلال کی شرکت

اسلام آباد(سی این پی)اے بی این نیوز کے سی ای او محسن بلال کی نیشنل پریس کلب آمد، چوہدری شاہد اجمل سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے سابق نائب صدر چوہدری شاہد اجمل کے والد کی وفات پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔فاتحہ خوانی میں صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک ،سابق صدر نیشنل پریس کلب انور رضا ،فنانس سیکرٹری وقار عباسی ،جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ ،آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، ،سنئر صحافی زمان مغل ،ناصر نقوی و دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی