ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا خصوصی اجلاس کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی

اسلام آباد(سی این پی)

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیرصدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔

اجلاس میں اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی شرکت۔

تمام افسران جرائم کے خلاف اپنی کمر کس لیں۔

تمام افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کنٹرول کرنے کے لئے 2 دن کا ٹاسک دے دیا۔

دو دن بعد دوبارہ اجلاس ہوگا، ناقص کارکردگی پر ایکشن ہوگا۔

ڈولفن اسکواڈ، موبائل پٹرولنگ و ناکہ جات ڈی پی اوز کے ماتحت ہوگی۔

رشوت، بدعنوانی، شہریوں کے ساتھ بدسلوک پر سخت ایکشن ہوگا۔

پہلے سے موجود کرپشن کی شکایات پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کرپشن، بدعنوانی اور نامناسب رویہ کی شکایات کے لئے وٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔

شہریوں کی شکایات کو براہ راست وصول کرکے ان پر ایکشن لیا جائے گا۔

بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

تمام ایس ایچ اوز رات تھانہ جات میں ہی گزاریں گے۔

ہفتہ وار کرائم جائزہ اجلاس ہوگا، ناقص کارکردگی پر سزائیں ہوں گی۔