اسلام آباد(سی این پی)
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ کامیاب رمضان فیملی فیسٹیول کا انعقاد،جرنلسٹ پینل نے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی بہترین انداز میں فیسٹیول منعقد کر کے نہ صرف بھرپور داد سمیٹی بلکہ صحافیوں کے اہل خانہ کو تفریح کرنے اور بچوں کو قرآت اور نعتیہ مقابلوں کے زریعے لاکھوں روپے کے نقد انعامات جیتنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ رمضان فیملی فیسٹیول کا آغاز 28 مارچ کو نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں منعقدہ ممبران کے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے درمیان قرات و نعت کے مقابلوں اور شاندار افطار ڈنر سے ہوا۔ راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور ہوٹل گرین پیلس کے تعاون این پی سی کیمپ آفس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں بچوں نے نعت اور قرات کے مقابلوں میں حصہ لیا اور نقد انعامات وصول کئے۔ تقریب کا اختتام شاندار افطار ڈنر پر ہوا جسے ممبران این پی سی کی فیمیلیز نے خوب سراہا۔ راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری فاروق اور راولپنڈی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سجاد خان نے بچوں کے ذوق و شوق اور ممبران کے اہل خانہ کے جوش و خروش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور بزنس کمیونٹی کے اشتراک سے ایسی تقاریب سے تعلقات میں مذید مضبوطی پیدا ہو گی۔
دیگر دو افطار ڈنر 29 اور 30 مارچ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئے،جبکہ فیسٹول کے لئے رجسٹرڈ صحافیوں کے اہل خانہ میں عید گفٹ کی تقسیم اور فیملی گیٹ ٹوگیدر پر مشتمل چوتھی تقریب اسی ہفتے کے دوران ہو گی، کامیاب رمضان فیملی فیسٹیول و اسپورٹس گالا کے انعقاد کے لیے نیشنل پریس کلب کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، عطاری گروپ آف کمپنیز(واہ کینٹ), راولپنڈی/سلام آباد ریسٹورانٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن ، گرین پیلس ، مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید ضیا النور اور ڈائریکٹر جنرل سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹیبلٹی ڈاکٹر عرفان کا بھرپور تعاون حاصل رہا،
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ رمضان فیملی فیسٹیول کی دو روزہ تقریبات میں 500 سے زائد ممبران نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل تھے ،بچوں میں حسب روایت قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے کروائے گئے جن میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نہایت خوبصورت انداز میں کلام الہٰی اور شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ تین دنوں تک مقابلوں میں شرکت کرنے والے بچوں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے گئے ،
فیملی فیسٹول کے تیسرے روز منعقدہ مقابلہ نعت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئیر علی محمد خان ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ظفر بختاوری، عطاری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و ممتاز کاروباری شخصیت سیف الرحمن عطاری ، پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سابق صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک، سیکریٹری آصف بشیر چوہدری، سیکریٹری فنانس ندیم چوہدری، گلزار خان، سینئر صحافی نعیم محبوب نے رمضان فیملی فیسٹول جبکہ متحرک صحافی مدثر چوہدری اور ڈی جی سی ڈی ایس نے اسپورٹس فیسٹول کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوی ایشن کے صدر عثمان خان، ربجا کے صدر سردار شاہد حمید بھی خصوصی دعوت پر تقریب شرکت کی، معزز مہمانان گرامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں شاندار انداز سے رمضان فیملی فیسٹیول کے انعقاد پر این پی سی کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات نئی نسل کو قران پاک پڑھنےو قرآن فہمی کی طرف راغب کرنے اور نعت گوئی کا ذوق و شوق اجاگر کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں اور نیشنل پریس کلب کا اس حوالے سے کردار لائق تقلید ہے ، انھوں نے کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کر کے حقیقی خوشی ہوئی ہے،انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،
رمضان فیملی فیسٹول کی بابرکت تقاریب میں صدر اظہر جتوئی، سیکریٹری نیّر علی اور سیکریٹری فنانس وقار عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ فیسٹول میں نائب صدور احتشام الحق،شاہ محمد، سید ظفر حسین ہاشمی، سحراسلم خان، جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی، جاوید بھاگٹ ، طلعت فاروق اور سحرش قریشی جبکہ ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ ، نوید احمد شیخ، ہارون کمال راجہ، رضوان عباسی ، بابر ملک ،اظہار نیازی ،سید خالد گردیزی ،جعفر علی بلتی ،محمد عاصم جیلانی ،نوابزادہ خورشید ،تنویر شہزاد، لئیق شوکت اور راجہ ماجد افسرنے انتظامات احسن طریقے سے سنبھال کر فیسٹول کو کامیاب اور مثالی بنا دیا۔ صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے تقریب میں شرکت پر مہمانان خصوصی اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ ان کی بھرپور انداز سے شرکت نے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،تقاریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا۔