اسلام آباد ( سی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت حقوق کاتحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں گے میڈیا ہاوسز کے واجبات عید سے قبل اداکریں گے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کے ورکزر کی تنخواہوں اوبقایا جات کی ادائیگی کو واجبات سے مشروط کیا جائیگا ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کیلئے کام شرو ع کردیا گیا ہے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ملک بھر میں عملی کردار اداکیاجائے گا موجودہ حکومت صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کیصدر محمد نواز رضا کی قیادت میں آرآئی یوجے دستور کے وفد سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں آر آئی یوجے دستور کے صدرسید قیصر عباس شاہ ، جنرل سیکرٹری ضرار فرید ، سینئر نائب صدر شیخ ایوب ناصر ،فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی ، سابق جنرل سیکرٹری اکرم عابد قریشی ۔مرزا عبد القدوس سینئر صحافی طارق محمود سمیر ، محسن رضا ، طارق عزیز اور دیگر رہنما موجود تھے جبکہ پی آئی اومبشر حسن اور سرکاری حکام بھی موجود تھے
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے صحافتی اداروں کیجانب سے کئی کئی ماہ کی تنخواہوں عدم ادائیگی، جبری برطرفیوں ، صحافیوں اور ورکرز کی چھانٹی کئے جانے کے سلسلے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا س ضمن میں میڈیاوہاوسز کے مالکان سے فوری بات چیت کی جائیگی اور انھیں ملازمین کی جبری برطرفیوں ،ڈائون سائزنگ کا سلسلہ بندکرنیکا کہا جائے گاجبکہ میڈیا ہاوسز کے واجبات بھی فوری اداکرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں اور عید سے پہلے اداکئے جائیں گے تاہم میڈیا ہاوسز کو پابند بنایا جائیگا کہ وہ واجبات ملنے کے بعد اپنے ورکرز کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات فوری اداکریں ا س ضمن میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرایا جائیگا
صحافیوں اورورکزر کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے صحافیوں کے علاج معالجہ کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ پر کام شروع کردیا گیاہے اورجلد ہی صحافیوں اورورکزر کو یہ کارڈ موصول ہوجائیں گے جبکہ میڈیا ہاوسز کی ترقی اورورزکر زکی خوشحالی کیلئے بھی عملی اقدامات کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اے پی پی میں یونین کے الیکشن کے موقع پرہونے والی ہنگامہ آارئی پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے اور واقعہ کی انکوائری کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کیسربراہ اختر منیر ہونگے اور یہ کمیٹی ایک ہفتہ کے دوران رپورٹ پیش کرے گیاس واقعہ سے حکومت کی بدنامی ہوئی انھوں نے کہا کہ اے پی پی کا پلاٹوں کا کوٹہ بحال بارے کہاکہ اس سارے معاملے کا جائزہ لیاجائیگا
پی ایف یوجے دستورکے صدرمحمد نواز رضا نے انھیں صحافیوں کودرپیش مسائل بارے آگاہ کیاکہ صحافتی ادارو میں مہنگائی کے دور میں تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہ بھی تاخیر سمیت متعدد اداروں میں کئی کئی ماہ دی ہی نہیں جاتی جس کے باعث صحافی اور میڈیا ورکزرشدید اضطراب کا شکار اورذہنی باوکاشکارہیں حکومت میڈیا ہوسز کوملازمین کی تنخواہی بڑھانے اورورکرز کی تنخواہکم از کم بنیادی تنخواہ کے برابر کیا جائے انھوں نے کہاکہ حکومت اور صحافیوں کے درمیان وزارت اطلاعات پل کاکرداراداکرے اور ہر ناہ باقاعدگی سے صحافیوں کے حقیقی نمائندو اوریونین کی قیادت کی ملاقات ہونی چاہیئے جس سے وزیر اطلاعات نے اتفاق کیااس موقع پر پی ایف یوجے دستورکے صدرمحمدنواز رضا نے اپنی تین کتابیں رودار سیاست اورگلدستہ پیش کیا