ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے انسپکٹر ز کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد

راولپنڈی(سی این پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے انسپکٹر ز کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد

آ ر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر نے راولپنڈی ریجن کے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر عہدہ کے رینک لگائے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،آر پی بابر سرفرازالپا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانے والے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے27سب انسپکٹر ز کو انسپکٹرکے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا نے اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹریاسرمحمود، آفتاب رشید،محمد غفار، اظہر محمود،سبط الحسن، ذوالفقار علی،ندیم ظفر،تنویر اشرف،محمد فاروق،شوکت علی،جاوید اقبال،گلفراز احمدخان،راجہ خالد محمود ،طارق منظور، محمد اکرم، محمد یار،ظفر اقبال،رشید احمد،بابر علی، منظور حسین،غلام حسین، مس گلناز بیگم،شہزاد اقبال،زوہیب علی،عبد الرحیم، شکیل احمدودیگر شامل ہیں

آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے