اسلام آباد(سی این پی)ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری کا ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کے خلاف بڑا ایکشن ایس ایچ او تھانہ مارگلہ تھانہ لوہی بھیر تھانہ سہالہ تھانہ سنجانی تھانہ رمنا اور ایس ایچ او نیلور کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ایس ایچ او شالیمار کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ ایس ایچ او آبپارہ کو ڈسمس کر دیا گیا
اب سوال یہ پیدا ہوتا کہ ہے کیا ڈی آئی جی صاحب کو پہلے کام کرنے سے روکا گیا تھا اچانک آئی جی کی تبدیلی کے بعد ڈی آئی جی ان ایکشن بہرحال ڈی آئی جی صاحب کی اچھی کوشش ہے باقی ایس ایچ او صاحبان کو بھی اپنا قبلہ فوری درست کر لینا چائیے
قبل ازیںڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اجلاس۔ناقص کارکردگی پر تھانہ آبپارہ اور سہالہ کے ایس ایچ اوز نوکری سے برخاست۔کمزور کارکردگی پر 7 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔معطل ہونے والوں میں تھانہ مارگلہ، رمنا، سنگجانی، نیلور، کورال،لوہی بھیر اور ہمک شامل ہیں
ایس ایچ او آئی نائن اور کراچی کمپنی کو اچھی کارکردگی پر انعامات۔باقی تمام ایس ایچ او کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چار دنوں کا وقت۔ڈی ائی جی اپریشن کا کہنا ہے کہ جس کی کارکردگی بہتر ہوگی وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا، تمام نفری تھانے میں موجود رہے گی جس کو کام ہوگا متعلقہ ڈی پی او کی اجازت سے جائے گا۔
اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں۔افسران متعلقہ تھانوں کے ناکہ جات پر کنٹرول مضبوط بنائیں۔کرپشن، غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئندہ میرٹ پر اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ہی ایس ایچ اوز لگ سکیں گے۔