اسلام آباد(سی این پی)وفاقی پولیس کےڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے ایک دن قبل معطل کئے گئے آٹھ تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات کردئیے ہیں۔ تعیناتیاں پانےوالے نئے ایس ایچ اوزمتعدد مرتبہ پہلے بھی تعیناتیاں پاچکے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل احمد ایس ایچ او کوتھانہ کورال ،حیدرعلی کوایس ایچ او تھانہ نیلور اورآصف خان کوایس ایچ او تھانہ رمنا تعینات کردیاگیاہے۔اسی طرح محبوب حسن کوایس ایچ او تھانہ مارگلہ جبکہ خرم شبیر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اورگل خان کوایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کیاگیاہے۔عاشق خان ایس ایچ اوکوتھانہ سنگجانی اورنوازش علی کو ایس ایچ او تھانہ بنی گالالگادیاگیاہے۔