گزشتہ ماہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 246 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے گزشتہ ایک ما ہ کے دوران ڈکیتی، راہزنی ، نقب زنی ، چوری اور کا ر ومو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث 104 گر وہو ں کے 246 ارکان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، گرفتارملزمان کے قبضہ سے 12کروڑ04لاکھ روپے سے زائدکی مسروقہ گاڑیاں ، مو ٹر سائیکل ، نقدی ، طلا ئی زیو رات ، مو با ئل فون برآمد ، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈکیتی، راہزنی ، نقب زنی ، چوری اور کا ر ومو ٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتو ں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں عمل میں لاتے ہوئے 104 گر وہو ں کے 246 ارکان کو گرفتارکیا،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتو ں میں ملوث 45 گروہوں کے 111ارکان ، نقب زنی میں ملوث 07گر وہو ں کے 15ارکان ، چوری کی وارداتو ں میں ملوث 25گروہو ں کے 58 ارکان ، کا ر چوری میں ملوث 08گر وہو ں کے 24ارکان ، جبکہ مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث 19گر وہو ں کے 38ارکان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 12کروڑ04لاکھ سے زائدما لیت کی مسروقہ گاڑیاں ، مو ٹر سائیکل ، نقدی ، طلا ئی زیو رات ، مو با ئل فون برآمدکر لیے گئے ، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15پر فوری اطلا ع کریں۔