اسلام آباد(سی این پی)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے عید کے موقع پر مارکیٹوںمیں سکیورٹی اور پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے عوام الناس کے لئے پیغام جاری کر دیا،پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان ،مال اور ان کی عزت کی حفاظت کر نا ہے،اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے مارکیٹوں میں گشت پر تعینات ہیں،شہری اپنے صدقات پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز نہ دیں اور ان کی حوصلہ شکنی کریں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آ ئی جی )آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے عید کے موقع پر مارکیٹوں کی سکیور ٹی اور پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے عوام الناس کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کر نا ہے،بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے لئے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بھکاریوں کو اپنے صدقات اور خیرات نہ دیں،شہری اپنے صدقات ،خیرات اور مالی امداد رفاعی اداروں میں جمع کروائیں،شہری پیشہ ور بھکاریوں کے متعلق اطلاع “پکار15-©©”یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پر دیں،اسی طر ح عید کے موقع پر تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں دوران خریداری اگر کو آپ کو ہراساں کر تا ہے اورسکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو شہری اس کی اطلاع بھی پولیس کو دیں،اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے تجاری مراکز اور مارکیٹوں میں گشت پر تعینات ہیں،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان ،مال اور ان کی عزت کی حفاظت کرنا ہے۔