اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان عید کے تیسرے روز بھی شہریوں کی خدمت میں کوشاں رہے،اسلام آباد پولیس نے عید کے دنوں میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری خود فیلڈ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے،ضلع بھر میں موثرگشت و تلاشی کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان عید کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں موجودرہے اورعید کے دنوں میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا،اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری خود فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے،عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوںنے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا اور پارکوںاور تفریحی مقامات پر ٹریفک کے دباؤ کے باوجود ٹریفک جام نہیں ہونے دیا،جبکہ ون ویلنگ کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاون کیا گیا،سینئر پولیس افسران نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں اور صبر کا مظاہرہ کریں،شہری اپنی گاڑیاں مخصوص پارکنگ میں ہی کھڑی کریں،عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں موثرگشت و تلاشی کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے عید کے موقع پر اپنے گھروں سے دور رہ کر فرائض کی انجام دہی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">