اسلام آباد(سی این پی) ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ مارگلہ کااچانک دورہ، اچھی کارکردگی اور مو ثر گشت پر دو پولیس افسران کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،دورے کے دوران روزنامچہ،فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے، کوت اوررہائشی کمروں کامعائنہ کیا، شہریوں سے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ مارگلہ کااچانک دورہ کیا،انہوں نے اچھی کارکردگی پر دو پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے ،دورے کے دوران روزنامچہ، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے اور رہائشی بیرکس کا معائنہ کیااور افسران کو ہدایات جاری کی کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تما م تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، شہریوں سے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سنگین جرائم کی روک تھام، ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آبادکیپیٹل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔