راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زونگ سروس معطل،پارکوں اور پکنک پر جانیوالے صارفین کا اظہار برہمی

راولپنڈی( سی این پی)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زونگ سروس معطل ہو کررہی گئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔تفصیلا ت کے مطابق صارفین سے ماہانہ کروڑوں روپے کمانے والی زونگ کی انٹرنیٹ سروس صارفین کو معیاری سہولت دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اتوار کی شام راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زونگ سروس ڈائون رہی جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،چھٹی کے روز عوامی پارک اور پکنک پر جانے والے صارفین نے انٹرنیٹ کی معیاری سروس مہیا نہ ہونے پر غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انٹرنیٹ زونگ کمپنی ماہانہ فی صارف سے ہزاروں روپے وصول کررہی ہے اور بھاری کم پیکجز سےکمپنی کروڑوں روپے کمارہی ہے لیکن اس کے باوجود نیٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے زونگ کے ترجمان سے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔