اسلام آباد (سی این پی )ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیلرز کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی کے کنوینر عبدالسمیع خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا، اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز نے شرکت کی، کمیٹی کے کنوینر نے کہا کہ پڑوسی ملک سے پٹرول کی سمگلنگ کی وجہ سے ڈیلرز کو اپنے کاروبار میں کافی نقصان ہو رہا ہے،حکومتی اداروں کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کا حجم روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ OMCs بھی ڈیلرز کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کلب کارڈز کے اخراجات اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق مطلوبہ فیس کے نفاذ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے، اس موقع پر ضرورت کے مطابق ڈیلرز کی شکایات کے ازالے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں سمگلنگ، مقامی اور ملکی مسائل شامل ہیں جن میں متعلقہ لوکل گورنمنٹ، ایکسپلوزیو ڈیپارٹمنٹ اور این ایچ اے شامل ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">