اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو موثر بنانے کے احکامات جاری کیے،پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی
ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈولفن سکواڈ کے افسران و جوانوں کو بریفنگ دی،اس موقع پرسینئرپولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے ڈولفن سکواڈ میں تعینات افسران و جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،جہاں جرائم زیادہ سرزد ہوں وہاں پر اپنی پوزیشن رکھیں،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،پولیس افسران و جوانوں کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈی آئی جی آ پر یشنز نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ڈولفن سکواڈ کے قیام کا مقصدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا ہے، آپ ایسا کام کریں کہ محکمے کی نیک نامی ہو،ہم نے بدنامی کا باعث نہیں بننا بلکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو بتایا کہ واضح پالیسی ہے کہ آپ نے جرائم کنٹرول کرنا ہے، کسی جرم کی اطلاع پر ریسپانس وقت پر کرنا ہوگا،جب کال ہو فوری ریسپانس کیا جائے،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل روکیں اورمشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے، انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ تمام جوان شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے ٹرن آؤٹ کو مثالی بناتے ہوئے محکمہ کا نام روشن کریں گے۔