آرآئی یو جے کے وفد کی صحافی رانا طلال کی والدہ کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(۔ ار آئی یو جے ) کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں وفد نے سنیر صحافی رانا احمد طلال کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی وفد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی، سرفراز احمد ، اظہر ہاشمی اور دیگر شامل تھے اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین