ڈی آئی جی آپریشنز بھارہ پہنچ گئے،شہریوں سے مسائل پوچھے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے بھارہ کہو مارکیٹ کا دورہ کیا ،شہریوں سے ملاقات کی اور پولیس کے بارے لوگوں سے پوچھ گچھ کی،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ آپ کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،کسی شہری کو کوئی بھی شکایت ہو تو میرے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے،شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔