آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد(امتثال بخاری)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے ملاقات کی ،آئی جی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے عزم کا اظہار،صحافی پولیس کے اچھے کاموں کی تشہیر اور برے کاموں کی نشاندہی کریں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی،آئی جی اسلام آباد نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات عمل میں لا رہی ہے،شہریوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ جرائم کے انسداد کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری نیت لوگو ں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اور جرائم کا انسداد کرنا ہے،ہمارا جو بھی اقدام عوام کے لئے موثر نہیں ہو گا آپ اس کی نشاندہی کریں

آئی جی اسلام آباد نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت کے لئے بھی بھرپور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں،تمام افسران و جوانوںکی حفاظت اور ویلفیئر ان کی اولین ترجیح ہے،تمام افسران و جوانوں کو حفاظتی سازوسامان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا ،تمام جوانوں کو باڈی کیم مہیا کیے جائے گے،تمام افسران و جوانوں کو عوام الناس کی حفاظت کے لئے بھرپور کام کرنا ہوگا اور میں افسران و جوانوں اور عوام الناس کے لئے ہر وقت حاضر رہو گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہر میں جرائم کے پیک ٹائم پر موثر گشت کو بڑھا دیا گیا ہے،موثر گشت ،عوام الناس اور عوامی مقامات پر پولیس کی موجودگی سے لوگ چین کی نیند سوئیں گے،وفاقی دارلحکومت سے جرائم پیشہ عناصر کو بھگایا جائے گا،شہر میں موجود قبضہ گروپوں کے خلاف سو فیصد کریک ڈاؤں عمل میں لایا جائے گا،اس کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے گااور رش والے مقامات پر زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی لگائی جائے گی۔