ایف آئی اے اور اسلام آباد زون کا بجلی چوروں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل، ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد نے آئیسکو حکام کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں اے ڈی سدرہ ہاشمی نے آئیسکو ٹیموں کے ہمراہ 03 چھاپے مارے۔ 03 چھاپوں کے دوران معلوم ہوا کہ صارفین کی جانب سے بجلی چوری کے لیے بجلی کے میٹرز کو ٹمپر کیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہو رہا تھا۔ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ اس جرم کی روک تھام کی جا سکے