پیجا کا رپجا کے سالانہ انتخابات میں سہیل شہزاد چیتا کو صدر، شاہد قریشی سیکرٹری، سید مہدی فنانس سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(خبر نگار ) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سہیل شہزاد چیتا، سیکرٹری شاہد قریشی، فنانس سیکرٹری سید مہدی اور دیگر عہدیداران کو مبارک دیتے ہوئے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر راجہ عمران جنجوعہ، جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس و عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تمام نومنتخب عہدیداران کا انتخابات 25۔2024 میں جیتنا فوٹو جرنلسٹس کا آپ پر اعتماد کا اظہار ہے, ہم پیجا کی طرف سے فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ الیکشن میں جیتنے والے تمام عہدیداران اپنے ممبران سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں کےلیے پہلی باڈی سے بہتر انداز میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے.