اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کا اردل روم پہنچ گئے ، 27پولیس افسران اور ملازمین کو نا قص کا رکر دگی، ، نا قص تفتیش، کر پشن میں ملوث ہو نے پر مختلف محکما نہ سزائیں ، 03انسپکٹرزرینک کے افسران،10سب انسپکٹرز، 07اے ایس آئیز،02 ہیڈکنسٹیبلز، 05کنسٹیبلز کو محکما نہ سزائیں، 06پولیس افسران کی عہد ہ کی تنزلی،13 افسران کی سالا نہ ا نکر یمنٹ روک دی گئی ،، 04پو لیس افسران کی سروس ضبط کی گئی،، 04 پو لیس افسران اے ایس آئی عابد حسین ، ہیڈ کنسٹیبل عابد مجید ، کنسٹیبل محمد شعیب اور کنسٹیبل عریب علی کو ڈسمس کیا گیا،ڈی آئی جی شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ نا قص کا رکر دگی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والا محکمہ کا حصہ نہیں رہے گا، پبلک سروس ڈیلیور ی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، وہی ہماری ٹیم کا حصہ کاہو گا جو کارکردگی دکھائے گا ، کسی بھی وقت کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر وں گا
قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا تھانہ شالیمار کااچانک دورہ کیا،تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی۔اچھی کارکردگی پر محرر تھانہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا، منشیات فروشوں ، پیشہ ور بھکاریوں اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا ،افسران کو ہدایات دیں کہ پبلک سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہونی چاہئے اور مزید کہا کہ وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا۔ایس ایچ او شہریوں کو 24/7 مہیا ہونا چاہئے۔ کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا،ڈیوٹی پر مامور افسران کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔