اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر میں مزید تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد( کرائم رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر میں مزید تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی، ماڈل جیل کو 100 دنوں میں مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے۔پیر کے روز چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاواکی زیر صدارت اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے چیئرمین سی ڈی اے نے ماڈل جیل کی تعمیرات پر سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کو 100 دنوں میں مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر میں مزید تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔جیل کے تعمیراتی کام کو تین شفٹوں میں مکمل کیا جائے۔متعلقہ حکام نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادماڈل جیل کے ایڈمن بلاک پر 73 فیصد، باو¿نڈری وال پر 98 فیصد جبکہ مردانہ بیرکس کی تعمیر پر 42 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بدھ کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کروں گا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نہایت متحرک آفیسر ہیں ان کی سربراہی میں اسلام آباد کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔