اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانے کا مشن:محسن نقوی کانان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کا حکم،6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادار ے(سی ڈی اے) کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دیدیا جبکہ تین ماہ میں سمارٹ ایپ فعال کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ،بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے کا دورہ کیا اور 3گھنٹے تک طویل اجلاس کی صدارت کی ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ کا استقبال کیا،وفاقی وزیرداخلہ کا سی ڈی اے کے سینئر افسران سے تعارف کرایا گیااور بعد ازاں سی ڈی اے کے لان میں پودالگایا،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن۔ ڈائریکٹر ایڈمن آئی سی ٹی۔ سی ڈی اے کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز اور پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 20,20 برس سے نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کا حکم دیدیا اور برس ہا برس سے رقم ادا کرنے کے باوجود پلاٹ حاصل نہ کرنے والوں کو پلاٹ جلد دینے کی ہدایت کی ہے، محسن نقوی نے کہا کہ پلاٹ کا جلد قبضہ دینے کی جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے،رقم دینے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہ دینا شہریوں سے زیادتی ہے جو قطعا ًقبول نہیں،وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے ، سی ڈی اے میں تیز رفتار ون ونڈو سسٹم دیکھنا چاہتے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کو سی ڈی اے بلا تاخیر خدمات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ انتظار کی زحمت نہ ہو،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات آن لائن فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لئے تین ماہ کے اندر سمارٹ ایپ فعال کرنے کرنے ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے کال سنٹر کی سہولت کی دستیابی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں لینڈ سیکپنگ اور خوبصورت بنانے کا پلان بھی طلب کر لیاہے اور کہا کہ گرین بیلنس پر سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس بنانے کا کام جلد مکمل کیا جائے،ڈپلومیٹک انکلیو کو شہر کا سب سے خوبصورت علاقہ بنایا جائے گا،محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو کی لینڈ سیکپنگ کا کام 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا کہ سی ڈی اے نئے سیکٹرز کے آغاز پر کام شروع کرے،جن سیکٹرز میں ابھی تک لوگوں کو قبضہ نہیں دیا گیا اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔