محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے ،یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری ہے۔کمیٹی نے سب انسپکٹرزکی 90خالی سیٹوں پر اے ایس آئیز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد اے ایس آئیزکو سب انسپکٹرزکے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا،محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے ،یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈائریکٹر لیگل بھی موجود تھے،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے 100اے ایس آئیز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل 90 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد 90اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے،رینک لگانے کی تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی،پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سے قبل بھی اسلام آباد پولیس کے 48سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہد ے پر ترقی کیلئے سفارشات جبکہ 48کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔