اسلام آباد(خبر نگار)سینٹورس شاپنگ مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے نومئی کے دن کےحوالے سے منعقد تقریب میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم واحد مسلمان ملک ہیں کوایٹمی پاور ہیں،ہمیں لوگوں کوبتانا چاہئیے کہ ہم ایک قوم ہیں ، ہم ان پر بے حد فخر کرتے ہیں کہ جنکے بیٹوں نے ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کیں۔
انہوں نےمذیدکہاکہ جب ہم مساجد میں نماز پڑھتے ہیں تو سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹیاں دیتے ہیں ، ہم میں سے کبھی کسی نے انکا شکریہ ادا نہیں کیا،کوویڈ کے دنوں میں فوج نے دیگر اداروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر رہ کرکام کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف ہوتے ہیں لیکن کوئی بھئ ملک کے خلاف نہیں جاسکتا اور انتہا پسندانہ رویہ کسی صورت اختیار نہیں کیاجاسکتاہے۔اس موقع پر افواج پاکستان کے شہداء کی یادرگاروں اور افواج پاکستان کی خدمات پر مبنی ڈاکومنٹریز بھی بڑی سکرین پر دکھائی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دیگر بہت سے ممالک سے بہت بہتر ہے۔ہم نے یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان بزنس کے لئے محفوظ ملک ہے، سی ای او سینٹورس نے کہاکہ ہمارے پاس بہت زیادہ وسائل بن سکتے ہیں ، تیس سے چالیس ارب ڈالر سالانہ ٹورازم سے کراسکتے ہیں دوبئی نے مارکیٹنگ۔ کرکے زرمبادلہ کمایا۔سب اپنی مشکلات کاضرور اظہار کریں لیکن ملک پر تنقید مت کریں۔انہوں نے کہاکہ آج نو مئی کو تقریب منعقد کرنے کامقصد افواج پاکستان ، ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔