موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ،عدالت نے ملزمہ فرح زہرہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)موٹر وے افسرپر گاڑی چڑھانے کا واقعہ ، گرفتار کار ڈرائیور ملزمہ فرح زاہرہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمہ فرح زاہرہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک نور خان درخواست پر سماعت کے بعد درخواست مسترد کی ،ملزمہ فرح زاہرہ کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ،موٹر وے پولیس کی جانب سے تین افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے،قبل ازیں 2 مئی کو علاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرانے بھی ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی ،عدالت نے 25 اپریل کو ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا ،ملزمہ فرح زاہرہ کو 24 اپریل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمہ کے خلاف رواں برس 2 جنوری کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا