پولیس کا اسلحہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا ناجائز اسلحہ برآمد،2 ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے تھانہ پیر ورھائی کے علاقہ میں پولیس کا اسلحہ سمگلرون کے خلاف کریک ڈاؤن ایک کروڑ سے زائد مالیت کا ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس دوران تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں یہ انکشاف ایس پی راول فیصل سلیم نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم اسلحہ سمگلروں کے حوالے سے اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے ناکہ بندی شروع کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی سبطین شاہ کی سربراہی میں اے ایس ائی عمران نے ایک گاڑی کو روکا جس پر تین ملزمان سوار تھے گاڑی چیک کی تو گاڑی سے 50 پسٹل 30 بور چار کلاشنکوف،چار رائفل 30 بور دو رائفل ایم پی فائیو دو رائفل 30 بور بچپن ایم فور بشکل ایم فور ایک رائفل 222 بور ایک رائفل 30 بور جبکہ ملزمان سے مختلف قسم کی 4800 سو سے زائد گولیوں سمیت دیگر اسلحہ بھی برامد ہوا پولیس نے دو اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر لیا جن طارق اور عبدالحسیب کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی قبضہ میں لے لی ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم اور ایس ایچ او پیر ودھائی سبطین شاہ اور اے ایس ائی عمران کو سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور فرار ہونے والے سمگلر الیاس کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے ہیں