اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل شوکت منیرکے اعزاز میں ریسکیو 15-فیلڈ آ فس میں الوداعی تقریب کا انعقاد،تقریب میں ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ند یم بخا ری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل شوکت منیر کے اعزاز میں ریسکیو15-فیلڈ آ فس اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد کی گیا،تقریب میں ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی پلا ن اینڈ پٹر ولنگ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل شوکت منیرکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔