وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا پاکستان سویٹ ہوم خصوصی کادورہ،بچو ں کے ساتھ گھل مل گئے

اسلام آباد(عرفان الحق سے)پاکستان سویٹ ہوم کے سربرا زمرد خان کی دعوت پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی منگل کے روز پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ میری خواہش تھی کہ میں اس سویٹ ہوم میں آؤں اور بچوں سے ملوں مگر مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکا۔ مگر اج خوش ہوں کہ جو بیڑا زمرد خان صاحب نے اٹھا رکھا تھا وہ اس میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر پانچ کروڑ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئٹہ میں سویٹ ہوم کی شاخ کے لیے زمین فرام کروں گا۔یہ پانچ کروڑ اور زمین میں ذاتی حیثیت میں دوں گا۔بعد ازاں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے