فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقرایونیورسٹی کے طلباءاور طالبات کے وفد کا اسلام آبادپولیس سکیورٹی ڈویژن کا دورہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقرایونیورسٹی کے طلباءاور طالبات کے وفد کا اسلام آبادپولیس سکیورٹی ڈویژن کا دورہ،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے طلباءاور طالبات کو سکیورٹی ڈویژن کے متعلق بریفننگ دی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقرایونیورسٹی کے طلباءاور طالبات کے وفد کو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کروایا

، وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، دفاتر کی ورکنگ، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیا، وفد کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم، دفاتر، پولیس میس، اصطبل اور ڈپلومیٹک انکلیو کا بھی دورہ کروایا گیا ،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے وفد کو شہر میں لگے کیمرہ جات اور پولیس کی موثر کارکردگی ،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات ،غیر ملکی وفود، ہائی سیکورٹی زون میں واقع سفارت خانوں اور اہم سرکاری عمارات کی سکیورٹی کے متعلق بریف کیا ،انہوں نے کہا کہ ہائی سیکورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات پر تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اس موقع پر طلباءاور طالبات کے وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر پولیس افسران اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔