آئی جی علی ناصر رضوی نےپولیس آفس میں اہلکاروں کو معیاری اور رعایتی نرخوں پر کھانوں کی فراہمی کیلئےکنٹین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کی ویلفیئر کو مد نظر رکھتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس میںافسران کو معیاری اور رعایتی نرخوں پر کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کینٹین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مہیا کی جانے والی سہولیات کاجائزہ بھی لیا،جوان صحت مند ہوں گئے تو ان کا مورال بلند ہو گا اور فرائض منصبی بہتر طریقہ سے سر انجام دے سکیں گے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میںاسلام آباد پولیس کے افسران کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میںافسران کو معیاری اور رعایتی نرخوں پر کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کینٹین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ،پولیس افسران کو مہیا کی جانے والی سہولیات کاجائزہ بھی لیا،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویرسمیت سینئرپولیس افسران بھی موجود بھی تھے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کینٹین میں بہترین اور معیاری کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،پولیس ملازمین کی تفریح کیلئے میس میں چائے کیفے کا انتظام بھی کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کام کرنے والا عملہ کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کا بھر پور خیال ر کھے،افسران کو معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنائیں، کھانے کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہوگا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جوان صحت مند ہوں گئے تو ان کا مورال بلند ہو گا اور فرائض منصبی بہتر طریقہ سے سر انجام دے سکیں گے۔