اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو موثر بنانے کے احکامات جاری کیے،پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکامات پر ایس پی ڈولفن سید کا ظم نقوی نے ڈولفن سکواڈ کے افسران کو بریفنگ دی،اس موقع پردیگرپولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے ڈولفن سکواڈ میں تعینات افسران و جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،جہاں جرائم زیادہ سرزد ہوں وہاں پر اپنی پوزیشن رکھیں،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،پولیس افسران کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ڈولفن سکواڈ کے قیام کا مقصدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا ہے، آپ ایسا کام کریں کہ محکمے کی نیک نامی ہو،ہم نے بدنامی کا باعث نہیں بننا بلکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو بتایا کہ واضح پالیسی ہے کہ آپ نے جرائم کنٹرول کرنا ہے، کسی جرم کی اطلاع پر ریسپانس وقت پر کرنا ہوگا،جب کال ہو فوری ریسپانس کیا جائے،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل روکیں اورمشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے، انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ آپ تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور محکمہ کا نام روشن کریں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">