وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ہاؤسنگ اتھارٹی کا دورہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینئر ایڈوائزر کی سربراہی میں وفاقی محتسب کے افسران پر مشتمل معائنہ ٹیم نے مورخہ 22مئی 2024 کو ہاؤسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ ڈائریکٹر جنرل ظفر اقبال او ر دیگر افسران نے استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی ظفر اقبال نے وفاقی محتسب ٹیم کومختلف پروجیکٹس جن میں جی14-،ایف,14- ایف,12-گرین انکلیو,I-گرین انکلیوII-(سکائی گارڈن) اور دیگر اپارٹمنٹس پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ہاؤسنگ اتھارٹی کے مکمل شدہ اور جاری پروجیکٹس سے ٓاگاہ کیا۔وفاقی محتسب معائنہ ٹیم نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے مختلف ونگز کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں، ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایڈمٹنگ سیکشن اور فیسیلیٹیشن سنٹر میں پبلک سروسز کے انتظامات کو سراہا۔