وزارت ہاؤسنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری سمیت گریڈ 18 سے 19 کے افسران کی من پسند سیٹوں پر تعیناتی کا انکشاف

اسلام آباد (خبر نگار)وزارت ہاؤسنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری سمیت گریڈ 18 سے 19 کے افسران کی من پسند سیٹوں پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ خاتون پہلی خاتون چیف انجینیئر کی سیٹ پر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذہبی امور سے آنے والے سیکرٹریٹ گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری عالمگیرخان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈورکس تعینات کردیاگیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے گریڈ 19 کے جن 9ایکسئنز کے تقرر تبادلے کیے ہیں ان میں حافظ احمد علی کو بنوں سے جھنگ، نور خان زادہ وزیر کو گلگت سے بنوں عابد محمود علوی کو اسلام اباد سے گلگت ارشد حبیب کو اسلام آباد سے پشاور بلال زمان آفریدی کو کوئٹہ سے اسلام آباد محمد ارشد محبوب کو کوئٹہ سلیم نوازبابر کو کوئٹہ سے کراچی سعید احمد کو خضدارسے کوئٹہ ظفر اقبال کو سیالکوٹ سے اسلام آباد اس طرح گریڈ 18 کے نوافسران کے تقررتو تبدیل کردیے گئے گریڈ 19 کے دو افسران کے تقرر تبادلے کیے گئے ان میں محمد شفیق اختر سپرٹینڈنٹ انجینئر کو پشاور سے اسلام آباد پرویز خان کو اسلام آباد سے پشاور جبکہ گریڈ 19 کی پہلی خاتون چیف انجینئر رخسانہ دانش کو مزید تین ماہ کے لیے اسلام آباد میں بطور چیف انجینیئر توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔ وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام افسران میں اپنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔